نئی دہلی (این این آئی)نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آسٹریلیا کیخلاف ناقص پرفارمنس پر اپنے ہی کپتان سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسپورٹس تک کے لائیو سیشن کے دوران بھارتی جرنلسٹ نے روہت شرما کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ پر گفتگو اْس وقت کی جب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن ٹیم کی پرفارمنس زیر بحث تھی۔بھارتی صحافی نے کہا کہ کپتان روہت شرما کے جانے کا وقت ہوگیا ہے، اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تو یہ میرے لیے حیران کْن ہوگا۔وکرانت گپتا نے دوران گفتگو کہا کہ بھارت میں کوئی ایک پلیئر بھی ایسا نہیں، جس نے چیف سلیکٹر سے کہا ہو کہ میری بس ہوگئی، روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوتا تو وہ اوپننگ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جب کپتان کے رنز نہیں آرہے ہوتے ہیں تو اس کی ڈریسنگ روم میں عزت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے، کرکٹ میں کوئی بھی ساری عمر کپتان نہیں رہتا۔صحافی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ میں کپتان آنے اور جانے کا سسٹم رہا ہے، نیا کپتان آئے گا، اس معاملے میں سوشل میڈیا کا اثر رسوخ بھی ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا سے سیریز کے دوران 5 اننگز میں بالترتیب 3 ،6، 10 اور 3 کا اسکور کیا یوں مجموعی طور پر صرف 22 رنز بنائے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...