اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہمارے لیے قابلِ قدر ہیں، جمہوریت، جمہوری قدروں اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے میں ان کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے حال ہی میں ہونے والی آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دیا جس پر شکر گزار ہیں، ملک کو اس وقت اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، مولانا صاحب نے ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ ذاتی طورپر مولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی جدوجہد کا معترف ہوں، ملک کو درپیش چیلنجز میں ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...