اسلام آباد(این این آئی)مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ مذاکرات کیلئے اْتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں مگر وہ یہ بات کھل کر نہیں کرسکتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ مذاکرات کیلئے کھل کر بات اس لیے نہیں کرسکتے، کیونکہ اْنہیں اپنے سوشل میڈیا سے اتنی گالیاں پڑتی ہیں کہ وہ خود مشکل میں آجاتے ہیں۔رانا ثناء نے کہا کہ آج اگر بات یہاں تک پہنچ گئی ہے تو اس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم اور الزامات کا عمل دخل ہے، مذاکرات کا عمل 31 جنوری تک مکمل ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نواز شریف کی مرضی اور اجازت کے بغیر بیٹھے، سیاسی ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے جس سے آگے بڑھا جا سکتا ہے، امید کرنی چاہیے کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلے گا، پی ٹی آئی جب اپنے تحریری مطالبات دے گی تب ہی ہم وزیراعظم سے بات کرکے جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2021 میں جب کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پالیسی کے حوالے سے بریفنگز ہوتی تھیں تو بانی پی ٹی آئی بطور وزیر اعظم شرکت تک گوارا نہیں کرتے تھے۔ حالانکہ وزیراعظم کو ہی ایسی پالیسز پر حتمی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...