لاہور ( این این آئی) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کر دیئے گئے ہیں، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 21 صنعتی یونٹس کو ای پی اے نے سیل کر دیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اربن یونٹ کے سروے کے مطابق، لاہور میں اپریل 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتوں کا تناسب 43 فیصد تھا، جو دسمبر 2024 تک بڑھ کر 96 فیصد ہو چکا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ اسٹیشنز قائم کر دیے ہیں، جبکہ 35 اسٹیشنز پر کام تیزی سے جاری ہے۔27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں ای پی اے نے 2883 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا، 860 نوٹس جاری کیے، 45.6 ملین روپے جرمانہ عائد کیا، 225 یونٹس کو سربمہر کیا، 105 ایف آئی آرز درج کیں اور 56 یونٹس کو منہدم کیا۔تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے، اور صنعتکاروں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔صنعتکاروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے نجی شعبے کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ عوام اور صنعتکار حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرسکیں۔ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی ماڈلز اپنانے کی حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے اور محکمہ تحفظ ماحول کو جدید آلات اور مزید اختیارات دیے جا رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...