نواز شریف کے پوتے زید حسین کی ولیمہ کی تقریب (کل) جاتی امراء میں ہوگی

0
86

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کے پوتے اورحسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی دعوت ولیمہ کی تقریب کل ( اتوار)کو جاتی امراء میں ہوگی، ولیمے کی تقریب میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہوںگے ۔ بتایا گیاہے کہ ولیمے کی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، نواز شریف کی رہائشگاہ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دعوت ولیمہ میں700 کے قریب افراد کو مدعو کیا گیا ہے جس میں امریکہ ،برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہوں گے۔