لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نوشہرہ فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصادم کے باعث 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 10 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پربھی گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمیوں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔