کراچی (این این آئی)شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی جبکہ ماہرہ خان اور دیگر ستاروں کی سج دھج نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں ماہرہ، عدیل اور شہریار کے ڈانس نے تینوں فن کاروں کی پردہ اسکرین پر مشہور پر فارمنس کی یاد تازہ کردی۔خیال رہے کہ رواں سال شہریار منور کی شادی کی خبریں وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر گردش کر تی رہیں، اس حوالے سے اداکار نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف بھی کیا تھا کہ وہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اس سے قبل شہریار منور نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا لیکن اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی کے لیے جان کے الفاظ کا استعمال کیا تھا جس کے بعد اداکار کا نام اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ جوڑا جانے لگا تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...