اسما الاسد کا پاسپورٹ ان کی برطانیہ واپسی میں رکاوٹ بن گیا

0
42

لندن(این این آئی )شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور روس فرار کے بعد برطانیہ میں پیدا ہونے والی ان کی اہلیہ اسما الاسد کے لندن واپسی کے امکان کے گرد سوالات گھوم رہے ہیں۔برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسما الاسد جو کہ ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں کو ان کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد لیوکیمیا کا علاج کروانے کے لیے برطانیہ واپس آنے سے روک دیا گیا۔بشارالاسد کی 49 سالہ اہلیہ اپنے سرکاری سفری دستاویزات کے بغیر لندن واپس نہیں آسکیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ وہ لیوکیمیا کی شدید نوعیت کی بیماری سے دوچار ہیں اور ان کے بچنے کے صرف 50 فی صد امکانات ہیں۔برطانوی حکومت کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اسما جو شام کی شہریت بھی رکھتی ہیں 2020 میں پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب ان کے پاس درست برطانوی سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے کہا کہ حکومت انہیں ملک واپس آنے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ یہ فیصلہ صرف صحت کی وجوہات پر مبنی نہیں ہو سکتا۔