ممبئی (این این آئی)بھارتی میڈیا جہاں ان دنوں بالی وڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کے ازدواجی تعلق پر نظریں جمائے ہوئے ہیں وہیں ماضی میں ایشوریا اور سلمان خان کا رومانوی تعلق بھی کسی نہ سے کسی طریقے سے خبروں کی زینت بن رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تعلق کا آغاز 1999میں فلم ‘ہم دل دے چکے صنم’ سے ہوا جو شادی تک جا پہنچا لیکن 2001 میں دونوں کے تعلق میں دراڑ آگئی اور 2002 میں ایشوریا نے سلمان خان پر کئی الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے راہیں جدا کر لیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سلمان اور ایشوریا کے افیئرز کا دور کئی متنازع خبروں میں گھرا رہا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسی دوران سلمان خان ایک جھگڑے میں ایشوریا کو عمارت کی 17ویں منزل سے کودنے کی دھمکی تک دے چکے ہیں؟بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2001 میں ایشوریا اور سلمان خان کے درمیان ایک خوفناک لڑائی دیکھی گئی، اس لڑائی کی شروعات ایشوریا کی جانب سے سلمان کو اپنے گھر میں داخل نہ ہونے کے بعد ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ایشوریا کے دروازے پر دستک دے رہے تھے لیکن ایشوریا دروازہ نہیں کھول رہی تھیں، دروازہ نہ کھولنے پر سلمان نے ایشوریا کو 17 ویں منزل سے کود جانے کی دھمکی دی تاہم نوبت یہاں تک پہنچنے سے قبل ہی لڑائی ختم ہوگئی اور اداکارہ نے سلمان خان کو رات کے 3 بجے اپنے گھر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس کے آنکھوں دیکھے گواہ کئی لوگ تھے۔اس واقعے کے بعد سلمان خان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ان خبروں میں سچائی ہے لیکن باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، میرے نزدیک اگر کسی رشتے میں لڑائی جھگڑا نہ ہو تو اس میں محبت نہیں ہوتی۔سلمان خان نے مزید کہا تھا کہ’ایشوریاکا مجھ سے رشتہ ہے لیکن اگر ہم نہیں لڑتے تو ہم میں محبت نہیں ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...