کراچی (این این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کیآخری دن کاروبارکامثبت آغاز ہوا جبکہ امریکی ڈالر بھی سستا ہو گیا۔سال 2024 کے آخری دن اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔خیال رہے سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دن بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور 100 انڈیکس میں 3907 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 8 پیسے تک سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مقبول خبریں
اسرائیلی فوج کے حملے جاری، پولیس چیف سمیت مزید 50 فلسطینی شہید
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور معاون حسان مصطفی سمیت مزید 50...
سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے...
دمشق(این این آئی)سابق شامی صدر بشار الاسد کو روس میں مبینہ طور پر زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔گزشتہ ماہ دسمبر میں ...
دنیا کے امیر ترین شخص مسک پر جرمنی کے انتخابات میں مداخلت کا الزام
برلن (این این آئی)جرمنی کی حکومت نے دنیا کے امیرترین اور الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک پر ملکی انتخابات...
تارکین وطن بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، یونیسیف
نیو یارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے زور دیا ہے کہ تارکین وطن بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم...
جنوبی کوریا کے آرمی چیف پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد
سیول (این این آئی)جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی...