واشنگٹن(این این آئی)چین نے کہاہے کہ امریکا کو چین کو بدنام کرنے کے لئے سائبر سکیورٹی کے مسائل کو استعمال کرنا بند کر دینا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ چین بغیر کسی حقیقت کیاپنے خلاف امریکی حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔چین بذات خود بین الاقوامی سائبر حملوں کا نشانہ بنا ہے اور ہر طرح کے سائبر حملوں کی مسلسل مخالفت اور مقابلہ کرتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کو چین کو بدنام کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کا استعمال بند کرنے کی ضرورت ہے اور چینی ہیکنگ کے نام نہاد خطرات کے بارے میں ہر قسم کی غلط معلومات پھیلانا بند کرنا چاہیے۔ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق سائبر واقعات کی نشاندہی کرتے وقت پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں گے، بے بنیاد قیاس آرائیوں اور الزامات کی بجائے شواہد کی بنیاد پر اپنے نتائج اخذ کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...