غزہ(این این آئی)سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کے لئے شمالی غزہ پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شیلٹر کٹس خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں، یہ اقدام غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کیلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔شیلٹر کٹس کمبل، گدے، کھانا پکانے کا سامان ،پانی کے کنٹینر زاور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل ہیں، اس سے غزہ کیمکینوں کو شدید سردی اور مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزکی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹو پارٹنر ہے،شمالی غزہ میں فوری طور پر بے گھر خاندانوں میں اس امداد کی تقسیم شروع کرے گا تاکہ شدید سردی اسرائیلی جنگی کارروائیوں سے تباہی کے باعث ان کو درپیش مصائب کم کرنے میں مدد مل سکے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...