اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات علی پرویزملک نے کہاہے کہ اڑان پاکستان پروگرام سے ملک کی معاشی سمت کادرست اندازمیں تعین کیاجائے گا۔منگل کویہاں اڑان پاکستان پروگرام کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے خزانہ ومحصولات علی پرویزملک نے کہاکہ وزیراعظم محمدشہبازشریف ہوم گرون اقتصادی ٹرانسفرمیشن پروگرام واصلاحاتی ایجنڈا ”اڑان پاکستان” کا آغازکرنے جارہے ہیں۔ یہ وہ ایجنڈاہے جس سے پاکستان کی معیشت کی بنیادوں کومضبوط بنایاجائے گا اورملک کی اقتصادی سمت کادرست اندازمیں تعین کیاجائے گا۔یہ وہ طریقہ ہوگاجوپاکستان کوجامع اوردیرپانموکے راستے پرگامزن کرے گا، یہ وہ طریقہ ہوگاجوملک کوایک خودمختارمعاشی طاقت کے طورپردنیا کے نقشے پر ابھارے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ ہمیں اس نیک مقصدمیں کامیابی ہو تاکہ پاکستان کو مسلم امہ میں اس کا حقیقی مقام ملے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...