اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے میں پاکستان کے عوام کے لئے خوشخبریاں ہوں گی۔ منگل کو اڑان پاکستان۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان29ـ2024ء کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کررہے ہیں، یہ میڈ ان پاکستان معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے جس کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گرون معاشی اصلاحات کا ایجنڈا اہم اقدام ہے جو پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔
مقبول خبریں
سبی اور گرد و نوح میں زلزلے کے جھٹکے’کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
سبی (این این آئی)سبی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں’ امیر...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء میں 10 ہزار571 مقدمات کے فیصلے کیے
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024ء میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ سامنے آگئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2024ء...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ...
پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ طورپر سنبھال لیںاسلام آباد،نیویارک(این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ...
عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام’ ہمارا بیانیہ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے، جس میں عمران خان و دیگر قیدیوں...