جمہوریت کے استحکام کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، خواجہ آصف

0
24

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے اور ماضی میں کئی بار بات چیت کا آغاز کر چکی ہے تاہم انہوں نے تجویز دی کی کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ”یو ٹرن”کے رجحان سے محتاط رہنا چاہیے۔اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کے مطالبے پر روشنی ڈالتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک طرف تو وہ مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں اور دوسری طرف سول نافرمانی کو فروغ دے کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔