اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان ایک انقلابی ا قدام ہے ،اس سے تعلیم، صحت، روزگار اور کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔ منگل کو موجودہ حکومت کے پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبے (2024ـ29) اڑان پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے اڑان پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کی جانب ایک ‘انقلابی’ قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ قدم ہے جو سیاسی افراتفری یا کسی بھی سیاسی لانگ مارچ سے گریز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ قومی اتحاد قائم کر کے کامیاب ہو سکتا ہے، اس کے بجائے، معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا کے ساتھ موثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیموجود ہ معاشی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے تھے لیکن ملک کو خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے مسلسل بنیادوں پر طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی حکومت نے اپنے گزشتہ ادوار میں وژن 2010 اور وڑن 2025 کا آغاز کیا تھا لیکن سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکالیکن اب حکومت نے ایک بار پھر پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا ہے جو پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی منصوبے کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں گے اور بہتر تعلیم، صحت، روزگار اور کاروبار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...