شام اور مصر کے وزرائے خارجہ کا علاقے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

0
34

دمشق(این این آئی)شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے پہلی بار مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ علاقے میں پائیدار امن کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان آٹھ دسمبر 2024 کو جب سے ‘ھیتہ التحریر الشام’ نے شام میں اقتدار سنبھالا ہے یہ پہلی بار منظر عام پر آنے والا رابطہ کیا گیا ہے۔شام کے وزیر خارجہ الشیبانی نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا وہ مصری ہم منصب کے ساتھ فون پر گفتگو کرکے بہت خوش ہیں۔اس گفتگو کے دوران ان کے ساتھ خطے میں امن اور خوشحالی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ۔ تاکہ شام اور مصر مشترکہ تاریخ اور مشترکہ مستقبل رکھنے والے دونوں ملک مل کر کام کر سکیں۔اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے بھی اس امر پر زور دیا کہ ایک ایسے سیاسی عمل کی ضرورت ہے جو سب کو ملا کر آگے بڑھایا جائے۔ جس میں سب جماعتیں، مذاہب ، اور نسلی گروہ شامل ہوں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہم رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔