آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ’ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع

0
31

راولپنڈی(این این آئی)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہو گیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق خواتین کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے سال نو کی آمد پر پریکٹس سے قبل خصوصی دعا کی۔ ویمنز انڈر 19 ٹیم نے ہیڈ کوچ محسن کمال کی زیر نگرانی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں بھرپور پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے صبح اور سہ پہر دو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پہلے سیشن میں فیلڈنگ اور رننگ بٹوین وکٹ کی پریکٹس کی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔ اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔ تربیتی کیمپ 9 جنوری تک جاری رہے گا اور ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جنوری کو براستہ دبئی ملائشیا روانہ ہو گی۔