اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ق کے صدر اور سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہم پر الزامات لگا کر ق لیگ کے صدر کو ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر ہمیں ہٹایا انہیں ہم سے رابطہ کرنا چاہیے، ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔آصف علی زرداری نے کیا دونوں بھائیوں کو لڑا دیا؟ صحافی کے سوال پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی نہ لڑائی ہوئی، میں نہیں سمجھتا کہ کچھ ایسا ہے، کچھ عرصہ قبل دونوں بھائی ایک ہی پیج پر تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...