ممبئی (این این آئی) بھارتی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے شوہر، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے متعلق ایک سوال پر دلچسپ انداز میں جواب دیا گیا ہے،جب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوئی ہے اس جوڑی کے مداح اِن سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کی جستجو رکھتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے لمبے عرصے بعد اپنے سوشل میڈیا فالوورز اور مداحوں کیلئے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے بہت سے سوالوں کے جواب دیئے۔ایک صارف نے عالیہ بھٹ سے پوچھا تھا کہ ان کے شوہر، رنبیر کپور بطور ساتھی اداکار کیسے ہیں؟۔اس پر عالیہ بھٹ نے رنبیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رنبیر کپور بہت سادہ اور آسان انسان ہیں، رنبیر کپور وقت کے پابند ہیں، انہیں شوٹنگ سے واپس لوٹنے کی بھی جلدی نہیں ہوتی، وہ اپنا کام وقت پر مکمل کرتے ہیں اور نظم و ضبط کے پابند ہیں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ رنبیر کپور شوٹنگ کے دوران میرے لیے اپنے ہاتھوں سے دل بھی بناتے رہتے ہیں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...