خطے کے ساتھ اچھے تعلقات کا عہد کرتے، پابندیاں ہٹائی جائیں، شامی وزیر خارجہ

0
27

دمشق(این این آئی)شام کی نئی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اپنی حکومت کی جانب سے امریکہ سے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے قطر کے دورہ کے دوران صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی پابندیاں معیشت کی بحالی میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ نئے شام کے خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے۔ ہمیں خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم عرب، علاقائی اور بین الاقوامی ماحول کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔