سعودی عرب سے تعلقات میں پیش رفت جاری ہے، ایران

0
25

تہران (این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کا عمل جاری ہے مگر یہ پیش رفت سست روی کے ساتھ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ امور کے بارے میں اس مثبت انداز میں اظہار خیال چینی میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔ایک سوال کے جواب میں عباس عراقچی کا یہ زور دے کر کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیش رفت سست روی سے ہونے کے باوجود مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا حال ہی میں بحال ہونے والے ان دوطرفہ تعلقات کے پھیلائو کے لیے موجود ‘پوٹینشل’ کو ابھی پوری طرح بروئے کار لایا جانا ہے۔ایک سوال پر عباس عراقچی نے کہا کہ بڑی کامیابی یہ ہے کہ سات سال کے وقفے کے بعد تعلقات کی بحالی کو ممکن بنا لیا گیا ہے۔