دمشق(این این آئی)شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف)اور ترکیہ کے وفادار گروپوں کے درمیان شمال مشرقی شام میں کئی ہفتوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایس ڈی ایف نے شمالی شام میں منبج کے دیہی علاقوں اور تشرین ڈیم پر کئی حملوں کا سامنا کیا اور ان کا جواب دیا ۔ جھڑپوں کے نتیجے میں دو دنوں میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آبزرویٹری نے کہا کہ ترکیہ کے وفادار گروپوں کے 85 اور ایس ڈی ایف اور اس سے منسلک فوجی فارمیشنز کے 16 ارکان جاں بحق ہوئے ۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ جھڑپیں منبج کے جنوبی اور جنوب مشرقی دیہی علاقوں میں مرکوز ہیں۔ایس ڈی ایف نے کہا کہ ترک حمایت یافتہ فورسز نے منبج کے جنوب اور مشرق میں کئی دیہاتوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا لیکن حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔ اس کے برعکس ترک فوج نے دریائے فرات پر تشرین ڈیم کے اطراف کے علاقے پر توپ خانے سے بمباری کی اور حملے کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...