کیپ ٹائون (این این آئی)2022 کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری پارٹنر شپ بنالی، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف فالو اّن کا شکار ہونے کے بعد پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنرشپ بنائی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود 67 رنز جبکہ بابر اعظم 54 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل دسمبر 2022 میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 225 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔پاکستان نے 16 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے اور 3 سال بعد دوبارہ 100 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ اننگ کھیلی ہے۔خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے 615 رنز کے سامنے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ پر نہیں آ سکے، جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل رہی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...