کراچی (این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات پر17 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق وزٹ ویزے پر سعودیہ جانیوالا مسافر دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 3مسافر ہوٹل بکنگ کی رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیے گئے۔فیملی ویزے پر عمان جانے والا مسافر سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورک ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر ویزا پروٹیکٹر نہ ہونے پر روک لیا گیا۔یو اے ای کا پیپر ویزہ تصدیق شدہ نہ ہونے پرخواتین سمیت 6 افراد آف لوڈ کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...