اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوںنے بتایاکہ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں ممبران کو مذاکراتی عمل سے آگاہ کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ آ رہی ہے کیونکہ اگلی مذاکراتی نشست سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت اپنی انا سے بڑھ کر پاکستان ہے، نوجوانوں میں جو مایوسی پھیل رہی ہے اسے دور کرنے کے لیے اپنے ذاتی مفاد کو پسِ پشت ڈالنا ہو گا، خواہش ہے کہ پاکستان آگے بڑھے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، دیکھنا ہے وہ اسے کتنی سنجیدگی سے لیتی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...