حکومت تحریک انصاف مذاکرات میں ڈیڈ لاک

0
25

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کیا۔ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریکِ انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات کے دونوں رائونڈز میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی۔