اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاپولیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر رانا حاجیہ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاپولیشن کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر زیبا ستار اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں آبادی میں تیزی سے اضافے، آبادیاتی تبدیلیوں اور ان کے پاکستان کی ترقی و معیشت پر اثرات پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے آبادی میں تیزی سے اضافے کے پاکستان کی ترقیاتی اہداف پر پڑنے والے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ آبادی کے رجحانات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی، پائیدار اور شواہد پر مبنی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے صحت، تعلیم، روزگار، شہری ترقی اور ماحولیات جیسے اہم شعبوں میں ان آبادیاتی عوامل کو شامل کرنے پر زور دیا تاکہ سماجی و معاشی ترقی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔ڈاکٹر رانا حاجیہ اور ڈاکٹر زیبا ستار نے پاپولیشن کونسل کی موجودہ تحقیق اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ وفد نے پاکستان کی پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ جامع اور ڈیٹا پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل میں مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ ملاقات پاپولیشن کونسل اور وزارت خزانہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان کے مستقبل پر آبادی میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...