لاہور( این این آئی)صدر سنی علما ء کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ رسول اللہۖ کی سیرت مبارکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،علما ء سیرت النبیۖ کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اورحضورۖ کی تعلیمات کو گھر گھر پہنچائیں، صحابہ نے آپۖ سے تربیت حاصل کرکے اسلام کی دعوت پوری دنیا میں پہنچائی۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک میں قرآن وسنت کا نظام قائم نہیں ہوتاملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیاتھا اور اس میں کلمے والے قانو ن نافذکرنے سے ہی امن قائم ہوسکتاہے،قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو دیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے اسلام نافذ ہو گا تو امن اور خوشحالی آئے گی،سیاسی کشیدگی، سیکولر انتہا پسندی کی وجہ سے انتہاں کو پہنچی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیز میں پھیلتی ہوئی بدامنی کو روکنے کے لیے کوئی مثبت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...