ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کے بھتیجے امن دیو گن بھی چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شعبہ اداکاری میں اپنا سکہ جمانے کیلیے اپنے کیریئر کا آغاز بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کے ساتھ آئندہ آنے والی فلم ”آزاد” میں کام سے کر رہے ہیں۔ فلم میں امن دیو گن اپنے چچا کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ چچا کے ساتھ اپنی پہلی شوٹنگ کے پہلے دن اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا لیکن اسکے باوجود کافی نروس تھا۔ باوجود اسکے کہ انکا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہے، انھوں نے فلم کے ٹریلر کے افتتاح کے موقع پر اس بات کا اعتراف کیا کہ چچا کے ساتھ کام کے دوران پریشانی اور بے چینی تھی۔ تاہم اس گھبراہٹ کے باوجود میں یہ ضرور کہوں گا کہ ساتھ ہی بہت پرجوش اور خوش بھی ہوں۔ یہ لمحہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔اسکی وجہ یہ ہے کہ جب پہلے دن میں نے انکے ساتھ شوٹ کیا تو کافی گھبرا رہا تھا اور کیریکٹر کو نہیں بلکہ چچا(اجے دیو گن)کو دیکھ رہا تھا۔اس موقع پر ساتھ ہی موجود اجے دیوگن نے کہا کہ میں اکثر امن کے آئیڈیاز کو مسترد کرتا رہا، یہ کہتا کہ میں اسے سخت محنت اور اچھے کام کیلیے دباو ڈالوں، میں نے ہمیشہ اسے کام سے باہر رکھا۔یہ جب بھی ہمیں کام کیلیے کہتا تو میں سمجھتا ابھی وقت نہیں آیا۔ اب اس نے کافی محنت کی اور تب میں نے بھی اسے آگے کیا۔ بعض اوقات اسے یہ اچھا لگا اور کبھی اس نے نہ پسند بھی کیا، لیکن میں ایسا ہی ہوں اور ایسا ہی رہوں گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...