آکلینڈ(این این آئی)سری لنکن اّف اسپنر مہیش ٹھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرکے سال 2025 میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو 37 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا جس میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 255 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے 79 اور مارک چیپمین نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکن آف اسپنر مہیش ٹھیکشانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ٹھیکشانا نے 35ویں اوور کی آخری 2گیندوں پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر اور ناتھن اسمتھ کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کیا اور پھر 37ویں اوور کی پہلی گیند پر میٹ ہنری کو پویلین واپس بھیجا۔ٹھیکشانا نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سری لنکن بولر بھی بن گئے۔جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سری لنکا کے ساتویں بولر ہیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 8 اوورز میں 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔256رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 31ویں اوور میں 142 رنزپرڈھیرہوگئی، یوں میزبان نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 11 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...