لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ نادیہ افگن نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے شو میں شرکت کی جہاں انہوںنے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دے دیتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا انکشاف کردیا۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کون خلیل کہہ کر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ میں انہیں نہیں جانتی ، میں ان کا نام تک نہیں سننا چاہتی اور نہ ہی ان کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار انہیں ایک مشہور پروڈیوسر کے دفتر میں دیکھا، جہاں ایک شخص سگریٹ پی رہا تھا اور ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھا تھا،میں نے سلام کیا، اس نے غرور سے مجھے دیکھا اور سلام کا جواب نہیں دیا۔نادیہ کے مطابق خلیل الرحمان خواتین سے بات کرنے کے آداب نہیں جانتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات کے دوران وہ ان سے اچھا تاثر نہیں لے سکیں ، ان کا رویہ کسی مہذب انسان کا رویہ نہیں تھا۔ اداکارہ کے مطابق اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک رائٹر ہیں لیکن پہلی ہی ملاقات کے بعد میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔نادیہ نے کہاکہ وہ شخص ایک اچھا رائٹر تو ہوسکتا ہے لیکن ایک اچھا انسان کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ اسے بات کرنے تک کی تمیز نہیں تھی اور مجھے ایسے انسان سے منفی وائبز کا معلوم ہوجاتا ہے۔
مقبول خبریں
اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، غزہ میں شدید بمباری، مزید 21 فلسطینی...
غزہ(این این آئی) اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا رہا، فلسطین، لبنان اور یمن میں حملے جاری رہے، غزہ میں بمباری سے مزید21 فلسطینی شہید...
بھارت نے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ...
منڈی بہاء الدین’ گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں...
منڈی بہاء الدین(این این آئی)پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں کوٹ پھلے شاہ کے ایک مکان میں دھماکا ہونے سے 6 افراد جاں...
لڑکیوں کی تعلیم پر کانفرنس،نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد(این این آئی)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔ملالہ یوسف زئی نے...
پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ڈیڈلائن بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری سے آگے بڑھانے پر آمادگی...