سارک اسنوکر فائنل، قوم کی دعائیں کامیابی کا نتیجہ ‘محنت رنگ لائی،عالمی چیمپیئن محمد آصف

0
9

کولمبو(این این آئی)عالمی چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد قوم کے نام پیغام دے دیا۔کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکن حریف طحہ عشرت کو شکست دینے کے بعد ایک ویڈیو بیان میں محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے لیے میڈل جیت کر لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کی پیچھے میری محنت، والدین اور قوم کی دعائیں ہیں۔محمد آصف نے مزید کہا کہ سارک اسنوکر فائنل میں قوم کی دعائیں ہی میری کامیابی کا نتیجہ ہے، محنت رنگ لائی، والدین کی دْعائیں میرے ساتھ تھیں۔ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔آصف کی کامیابی کا اسکور 3ـ99، 46ـ73، 46ـ85، 38ـ109، 6ـ109۔ چھ اور 0ـ74 رہا۔محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی، وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔