لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم غیرملکی پرواز کے ذریعے کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہوگئی۔پاکستان کی انڈر 19 ٹیم جلد ملائیشیا پہنچے گی، ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر کومل خان کریں گی۔ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا گروپ بی کی دیگر ٹیمیں ہیں۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔کپتان کومل خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلیے اچھی تیاری ہے اور پلئیرز بہترین کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوچز کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی اور امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی’ آئی سی سی وفدکا راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ ‘انتظامات کا تفصیلی جائزہ
راولپنڈی(این این آئی) چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آنے والے آئی سی سی وفد نے دوسرے مرحلہ میں...
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، ٹیموں کے قیام کیلئے ہوٹلوں کی بکنگ شروع
لاہور(این این آئی) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی، ٹیموں کے قیام کیلئے ہوٹلوں کی بکنگ شروع کر دی گئی۔پی سی بی نے کراچی لاہور اور...
روسی صدر غیر مشروط طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ رابطے کیلئے تیار
ماسکو(این این آئی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بغیر کسی پیشگی شرط کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے کے لئے تیار ہوگئے۔ترجمان روسی...
اسرائیل کا جنگی جنون کم نہ ہوا، غزہ میں شدید بمباری، مزید 21 فلسطینی...
غزہ(این این آئی) اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا رہا، فلسطین، لبنان اور یمن میں حملے جاری رہے، غزہ میں بمباری سے مزید21 فلسطینی شہید...
بھارت نے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ...