یورپی یونین نے شام اور ہمسایہ ممالک کیلئے 23.5کروڑ یورو کی امداد کا اعلان کردیا

0
20

برسلز(این این آئی)یورپی یونین میں بحرانی امور سے متعلق انتظامیہ کی خاتون سربراہ الحاجہ لحبیب نے شام اور ہمسایہ ممالک کیلئے23.5کروڑ یورو کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الحاجہ لحبیب نے زور دیا کہ یہ فیصلہ اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ یورپی یونین متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔الحاجہ نے بتایاکہ یورپ کی جانب سے پیش کی جانے والی امداد میں 12کروڑ یورو شام کیلئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دمشق میں الشرع کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی۔