وزارت حج وعمرہ کا عازمین کوفراہم کی جانیوالی ڈیجیٹل خدمات سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کیساتھ معاہدہ

0
23

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی سدایاکے ساتھ مفاہمتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ سپر ڈوم میں 4روزہ حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن جس کا عنوان روڈ ٹو نسک میں وزارت حج کی جانب سے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط جبکہ سدایا کے انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعصام عبداللہ نے یادداشت پر دستخط کیے۔باہمی معاہدے کے مطابق ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سدایا وزارت حج وعمرہ کے اہلکاروں کو مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کیلئے ٹریننگ،سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی ۔علاوہ ازیں وزارت کے پلیٹ فارم پر سدایا ایپس کی کارکردگی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔