ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں سے اداکارہ کاجول کے تقریبا ً 20برس بعد اپنے آن اسکرین بیٹے سے ری یونین نے شائقین کو خوش کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق حال ہی میں مداحوں کو کبھی خوشی کبھی غم کے ایک یادگار لمحے کو دوبارہ جینے کا موقع ملا جب کاجول اور ان کے آن اسکرین بیٹے جبران خان کی غیر متوقع ملاقات ہوئی۔اجے دیوگن کی فلم آزاد کا پریمیئر 16جنوری 2025کو ہوا تاہم، کرن جوہر کی 2001کی بلاک بسٹر فلم کبھی خوشی کبھی غم کے مداحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری تب آئی جب کاجول نے اپنے آن اسکرین بیٹے، جبران خان سے ملاقات کی۔جبران خان نے کبھی خوشی کبھی غم میں کاجول کے کردار انجلی کے بیٹے کرش کا کردار ادا کیا تھا۔وہ بھی آزاد کے پریمیئر میں شرکت کیلئے پہنچے۔ وہ بلیک ٹی شرٹ، نیلے جینز، اور بلیک لیدر جیکٹ میں نہایت اسٹائلش نظر آئے۔ جبران نے جیسے ہی کاجول کو دیکھا وہ ان کی جانب دوڑے چلے گئے اور گلے لگالیا۔ دونوں نے ایک دوسرے بات بھی کی اور ماضی کی یادیں تازہ کیں۔کاجول نے اس ایونٹ میں کیپ اسٹائل لباس اور بڑی فریم کا چشمہ پہن رکھا تھا۔ جبران خان، جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ تین سال تک فلموں میں کام کیا، بعد میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم 2024میں انہوں نے عشق وشق ری بانڈ میں اپنی بالی ووڈ واپسی کی لیکن ان کا سب سے مشہور کردار اب بھی کرش ہی ہے۔کاجول اور جبران خان کے اس غیر متوقع ری یونین نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ایک صارف نے لکھاکہ کرن جوہر کی تمام فلموں کے چائلڈ ایکٹرز نے ایک الگ اثر چھوڑا ہے۔کچھ صارفین نے جبران اور ان کے آن اسکرین والد شاہ رخ خان کے درمیان مماثلت کو بھی نوٹ کیا۔ ایک نے لکھاکہ یہ واقعی ایسا لگتا ہے جیسے وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہوجبکہ دوسرے نے کہاہے کہ جس طرح وہ بھاگے، وہ بھی شاہ رخ خان کے انداز میں، کمال ہے۔خیال رہے کہ جبران خان مشہور اداکار فیروز خان کے بیٹے ہیں، جو بی آر چوپڑا کی مہابھارت میں ارجن کا کردار نبھا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...