جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں حج کانفرنس و نمائش 2025کا چوتھا ایڈیشن چار دن جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہو گیا۔عرب میڈیاکے مطابق حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز جدہ سپر ڈوم میں 13جنوری کو ہوا جس کا افتتاح نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کیا۔نمائش و کانفرنس چار دن جاری رہی اس دوران مختلف حج مشنز سے معاہدے کیے گئے جبکہ متعدد سرکاری اداروں نے حج امور کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے۔کانفرنس و نمائش میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کے خیالات معلوم کیے۔نمائش کے ہال میں موجود مشعل السبیعی نے کہاکہ موجودہ ایڈیشن سابقہ ایڈیشنز سے قطعی طورپر مختلف رہا۔ یہ بات یقینی ہے کہ انتظامیہ نے بہت محنت کی ان کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں نمایاں ہیں۔مصر سے تعلق رکھنے والی نیرمین عبدالوھاب نے کہا کہ ہرسال اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر منصوبے مرتب کیے جاتے ہیں، رواں سال کانفرنس و نمائش میں جن منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں انہیں دیکھ کر یقینی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مثالی منصوبے ہیں۔نائیجیریا سے آنے والے ابوبکر محمدنے کہا کہ عازمین حج کی خدمت کیلئے سعودی عرب کی کوششیں ہمیشہ سے ہی اعلی رہی ہیں تاہم موجودہ کانفرنس و نمائش کا انعقاد مثالی ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...