راولپنڈی(این این آئی)اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے پانچ دیہاتوں کو راولپنڈی کی حدود قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسلام آباد ائیر پورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا۔اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اسلام آبادائیر پورٹ کے تمام ایریاز کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کردیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے مختلف ایریاز کو اٹک سے راولپنڈی میں شامل کردینے کی تصدیق کر دی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سر کرلی۔اسد علی میمن نے 7...
پہلے سے پتا تھا سزا ہوگی، یہ سب صرف پی ٹی آئی کے پیچھے...
پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پہلے سے پتا تھا کہ (عمران خان کو) سزا ہوگی، یہ سب...
پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے’ شرجیل میمن
کراچی(این این آئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی...
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ’ بجلی صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3...
مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر اکاما توسو شوئیچی نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون...