لاس اینجلس(این این آئی)خوف ناک آگ نے امریکا میں بیٹری کے سب سے بڑے پلانٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 11روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا، آگ سے اب تک 27افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ شمالی کیلیفورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے بیٹری کے پلانٹ کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔گزشتہ روزشمالی کیلیفورنیا میں واقع دنیا کے سب سے بڑے بیٹری اسٹوریج پلانٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ سے فضاء میں زہریلے دھوئیں کے بادل پھیل گئے ، اس پلانٹ پر لیتھیم بیٹری کا ذخیرہ تھا، پاور پلانٹ کے قریب آبادیوں کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں اور 1,500افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مقامی فائر حکام نے بتایاکہ عملہ آگ پر قابو نہیں پا رہا ہے اور اس کے بجھنے کا انتظار کر رہا ہے۔آگ نے بیٹری اسٹوریج انڈسٹری کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مقامی حکام نے کہاکہ بیٹری پلانٹ کو لگنے والی آگ ایک قابل تشویش امر ہے، اگر ہم پائیدار توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تو ہمیں بیٹری کا ایک محفوظ نظام رکھنے کی ضرورت ہے۔ادھر فائر فائٹرز نے کہاہے کہ جنوبی علاقوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، ان علاقوں میں رہائشیوں کو جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے لیکن آگ سے متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...