قاہرہ(این این آئی)مصری وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پربچوں کو گود لینے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طورپر 9افراد کو اس حوالے سے گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے فیس بک پیجز پر اس قسم کا مواد اپ لوڈ ہوا تھا۔وزارت داخلہ نے بتایاکہ یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مہم چلانے کے الزام میں 9افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والے پیجز اصل نہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق لوگوں کو لوٹنے کیلئے ان پیجز کا سہارا لیا گیا جس میں یتیم بچوں کو گود لینے کی ترغیب دی گئی تھی۔وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر بنائے گئے پیجز کے ایڈمنز کو قانونی ادارے کے حوالے کیا گیا ہے جہاں ان سے جامع انداز میں تحقیقات ہورہی ہیں، تاکہ اصل حقائق معلوم ہوسکیں۔یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے فیس بک پر متعدد پیجز وائرل ہو رہے تھے جن میں ایک شیر خوار بچے کو دکھا کر اسے گود لینے کیلئے رقم کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔مصریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس قسم کی غیرمعقول مہم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...