واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں۔امریکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ سپریم کورٹ خود مختار ہے مگر جوابدہ نہیں،امیر ترین لوگ میڈیا سے لے کر معیشت تک سب کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا کہ بے پناہ دولت اور طاقت کا غلط استعمال امریکی عوام کیلئے خطرناک ہے، صدارتی اختیارات کو لامحدود کرنے کا بھی خدشہ ہے۔