ریاض (این این آئی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے 25 برس مکمل کرنے والے اداکار ریتک روشن کو سعودی عرب میں جوائے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ شو سعودی عرب کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو عرب دنیا کے فنکاروں کی کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ اس تقریب میں شردھا کپور بھی ایک پریزنٹر کے طور پر موجود تھیں۔یاد رہے کہ ریتک نے 2000 کی فلم کہو نہ پیار ہے سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ریتک نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا، شکریہ، ریاض۔ شکریہ، جوائے ایوارڈ۔ بھارت سے یہاں مدعو کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ۔ آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنی بصیرت سے اس شاندار شام کو ممکن بنایا۔انکا کہنا تھا کہ میں عاجز ہوں، شکر گزار ہوں، اس سے بیحد حوصلہ افزا ہوئی ہے۔ دیکھیں، میں یہاں کن عظیم شخصیات کے ساتھ ہوں، یہ واقعی غیر حقیقی لگتا ہے کہ میں یہاں ہوں اور یہ ایوارڈ تھام رہا ہوں۔انہوں نے کہا، 25 سال گزر گئے۔ یہ کافی طویل وقت لگتا ہے، لیکن بدقسمتی سے، مجھے اداکاری کو سمجھنے میں 25 سال لگ گئے۔ میں اس اعزاز کو اپنے دل میں موجود امید کی علامت کے طور پر لیتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ اگلے 25 سال اس سے بہتر ہوں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...