کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں آئندہ ماہ شادی کا اعتراف کر لیا۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جہاں کبری خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔دورانِ گفتگو کبری خان نے آئندہ ماہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی۔کانٹینٹ کری ایٹر نے اداکارہ سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید گوہر کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے۔کانٹینٹ کری ایٹر نے کبری خان نے مزید پوچھا کہ آپ فروری میں شادی کرنے والی ہیں؟ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں شادی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ ہاں بظاہر میں فروری میں شادی کرنے والی ہوں۔خیال رہے کہ اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔یہ جوڑا آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔دی کرنٹ کے مطابق کبری خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...