کوپن ہیگن (این این آئی)ڈنمارک کی خاتون ٹینس اسٹار میابلچ فیلڈ نے بھارت میں منعقد ہونے والے انڈین اوپن میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی اسٹار بیڈمنٹن پلیئر میابلچ فیلڈ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں موجود اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم کی حالت بہت ہی ناقص تھی۔عالمی نمبر 23 کھلاڑی میا نے اسٹیڈیم کی حالتِ زار پر شدید تنقید کے ساتھ دہلی شہر میں پھیلی اّلودگی پر بھی کڑی تنقید کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون بیڈمنٹن پلیئر نے جمعرات کو سنگل راؤنڈ میں شکست کے بعد ہفتے کو سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہ اس دورے میں پیٹ کے انفیکشن کا شکار بھی ہوگئی تھیں۔اسٹار پلیئر کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل دوسری بار ہوا ہے کہ میں بھارت کے دورے کے دوران بیمار ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ عالمی کھلاڑیوں نے اس قسم کے تحفظات کو میڈیا میں اٹھایا، اس سے قبل 2023ء میں ہونے والے ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں عالمی کھلاڑیوں نے بابو بنارسی داس اسٹیڈیم میں ناقص انتظامات پر سوالات اٹھائے تھے۔
مقبول خبریں
بیرسٹر امجد ملک کی بحرین میں پاکستانی سفیر ثاقب رئوف سے ملاقات ،پاکستانی کمیونٹی...
منامہ(این این آئی) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بحرین میں پاکستانی فارتخانے میں پاکستانی سفیر ثاقب رئوف سے ملاقات...
سپریم کورٹ کا اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو...
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری...
وزیر اعظم کاگوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا...
حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے برطانوی ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت...
پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے’ گورنر سندھ
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے...