ممبئی(این این آئی)چاقو سے حملے میں زخمی بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ و اداکارہ کرینہ کپور نے پل پل کی رپورٹنگ پر میڈیا سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں۔کرینہ کپور نے کسی میڈیا پورٹل کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ ان کے پچھلے گھر فارچیون ہائٹس میں انک ے بچوں (تیمور اور جیہ)کیلئے نئے کھلونے لے جائے جا رہے ہیں۔44 سالہ اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرکے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ سب اب، کچھ احساس کریں، خدا کے لیے ہمیں اکیلا چھوڑ دیں ، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سیف علی خان، جنہیں 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع انکی رہائشگاہ میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا تھا، فی الحال ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔انکی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کے علاوہ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان، بہنوئی کنال کیمو، والدہ شرمیلا ٹیگور، بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان سیف کی صحتیابی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے لیے روزانہ لیلاوتی ہسپتال جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کا دورہ امریکہ،واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ میں شرکت،...
واشنگٹن (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن...
وزیرخزانہ کی عالمی شراکت کاروں کو پاکستان کے ترجیحی معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی شراکت کاروں کو پاکستان کے ترجیحی معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت...
توشہ خانہ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کیلئے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2...
آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم کا...
لاہور(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم...
چیمپئنز ٹرافی’ صائم کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل لانے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری...