بیرسٹر امجد ملک کی بحرین میں پاکستانی سفیر ثاقب رئوف سے ملاقات ،پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال

0
34

منامہ(این این آئی) وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بحرین میں پاکستانی فارتخانے میں پاکستانی سفیر ثاقب رئوف سے ملاقات کی جس میں پاکستانی کمیونٹی سے متعلق اموراورملک کی ساکھ مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا ،

پاکستانی سفیر ثاقب رئوف کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی سے متعلق اموراورملک کی ساکھ مزید بہتر بنانے پربادلہ خیال کیا ۔انہوںنے بحرین میں پاکستانی کمیوٹنی کو پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہی حاصل کی ۔ملاقات میں پاکستانی سفیر کے علاوہ سینئر سٹاف ارکان بھی موجود تھے ۔بیرسٹر امجد ملک نے بحرین میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں ،پاکستانی کمیونٹی کوعمدہ سہولیات کی فراہمی کو سراہا ۔