ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مکالمے کے لیے تیار ہوں ، پیوٹن

0
30

ماسکو(این این آئی )روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوتین نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ براہ راست رابطوں کے حوالے سے ٹرمپ کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔فروری 2022 سے جاری روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پوتین کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کے ساتھ پائیدار امن چاہتے ہیں۔ تاہم انھوں نے باور کرایا کہ ماسکو روس کے مفادات کی خاطر لڑائی جاری رکھے گا۔روسی صدر نے مزید کہا کہ وہ تیسری عالمی جنگ سے اجتناب کی ضرورت کے حوالے سے ٹرمپ کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں۔