اسلام آباد(این این آئی)بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کا معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔جسٹس منصور نے خط میں کہا کہ کیس فکس نہ کرنا جوڈیشل آرڈر کو نہ ماننے کے مترادف ہے، انہوں نے خط میں اس معاملے کو توہین عدالت قرار دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، جس میں بینچ کے اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، وہ سندھ ہائی کورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق خط میں 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی بھی شکایت کی گئی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کے اجلاس کا بھی ذکر کیا گیا۔جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا ان کا نقطہ نظر ریکارڈ پر موجود ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے آرڈر پر عمل کیا جائے۔جسٹس منصور نے کہا کہ انہیں کمیٹی میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کمیٹی پہلے والا بینچ تشکیل دے کر 20 جنوری کو سماعت فکس کر سکتی تھی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کا دورہ امریکہ،واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ میں شرکت،...
واشنگٹن (این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن...
وزیرخزانہ کی عالمی شراکت کاروں کو پاکستان کے ترجیحی معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی شراکت کاروں کو پاکستان کے ترجیحی معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت...
توشہ خانہ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کیلئے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2...
آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی وفد کا ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم کا...
لاہور(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم...
چیمپئنز ٹرافی’ صائم کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل لانے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری...