سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

0
22

ریاض(این این آئی)سعودی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کو سراہا ہے۔کابینہ کا اجلاس العلا میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایاکہ وزیر داخلہ کو چین کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی اور شارجہ ویمن اسپورٹس فاونڈیشن کے مابین تعاون کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گیس اسٹیشنز کے اطراف کو محفوظ بنانے کے لیے مناسب فاصلہ رکھنے کے ضوابط اور مملکت میں جبری مشقت کے مکمل خاتمے کی قومی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔